ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل
ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل
مومنہ اقبال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس
میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ خواجہ سرا ہیں اور اس وجہ سے انہیں گھر سے نکال دیا گیا تھا۔
یہ ویڈیو شوبز اور صحافت کے شعبے سے وابستہ افراد نے بھی شیئر کی تھی، جس کے بعد معاملہ مزید گرمایا گیا۔
معاملہ کب شروع ہوا؟
ایکس پر معروف صحافی منصور علی خان کے فین اکاؤنٹ سے مومنہ اقبال کے حوالے سے خبر اور ویڈیو شیئر کی گئی جس کے بعد صارفین نے مغالطے میں اسے سچ جانا اور پھر اس کو پھیلانا شروع کر دیا۔
حقیقت کیا ہے؟
جب اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے اس کا تجزیہ کیا گیا تو پتا چلا که یه ویدیو دانسته طور پر ایڈٹ کی گئی ہے اور اس میں مومنہ اقبال کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔
در حقیقت یہ ویڈیو
مومنہ اقبال کے 29 اگست 2022
کو Fuchsia Magazine کے یوٹیوب چینل پر کیے گئے ایک انٹرویو کا حصہ ہے۔ یه مکمل انٹرویو اب بھی آن لائن دستیاب ہے۔
Comments
Post a Comment